مہوش حیات کی قاسم سلیمانی پرٹوئٹ، عامر لیاقت کی تنقید آئٹم گرل کہہ دیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فلمی اداکارہ مہوش حیات نے ایرانی جنرل کے امریکہ کے ہاتھوں قتل پر ٹوئت کیااینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے مائنڈ کر لیا اور اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں.

فلمی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے اداکارہ پر تنقید کرنا شروع کر دیں۔

عامر لیاقت حسین نے لکھا تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟

عامر لیاقت نے اداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہا تومہوش حیات نے بھی عامر لیاقت کی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

اداکارہ نے اپنے جواب میں عامر لیاقت کوکہا کہ یہ ’آئٹم گرل‘‘اپنی رائے اظہار کا کرنے کے لیے اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے جب کہ آپ اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں‘۔

مہوش حیات نے عامر لیاقت کو کہا کہ ’مرد بنیں! ویسے اس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ نے میری فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف دائر کیا تھا، میں انتطار کر رہی ہوں‘۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر یہ بھی کہا تھا کہ ’’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘‘۔

عامر لیاقت حسین اداکارہ مہوش حیات پر اس سے قبل بھی ایوارڈ شو کی تقریب میں مہوش حیات کی پرفارمنس پر تنقید کر چکے ہیں ۔

عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جب کہ انہوں نے اس سے قبل اداکارہ کو تمغہ امتیاز ملنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔مہوش نے جواب میں اسی مقدمے کی یاد دہانی کرائی ہے.

Comments are closed.