مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے2 گھنٹے ملاقات

34
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک)  جے یو آہی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امراء جا کر  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سنگین صورت اختیار کرچکی ہے، اس حوالے سے میاں صاحب سے بات ہوئی اور آج کی ملاقات اسی ایجنڈے پر محیط رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں ہو تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کیا حال ہوگا، نواز شریف اور میں نے موجودہ ملکی حالات پر تشویش محسوس کی، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو نجات دلانے کیلئے بات ہوئی۔

ان  کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں آصف علی زرداری صاحب سے بھی ملاقات کروں گا، جمعیت علماء اسلام نے ملین مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ ایک دو روز میں آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا، سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جعلی حکومت ہے، جو وزیراعظم بنا بیٹھا ہے وہ بھی جعلی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *