مسجدالحرام میں فراہم کردہ جدید ترین سہولیات کے دلچسپ اعدادوشمار

فوٹو: العربیہ

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے قیام کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی توسیع و تزئین کرکے حج و عمرہ زیارت پر آنے والوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھاجو کہ 90 برس سے مقدس مساجد کی خدمت سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے العربیہ نیٹ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر رپورٹ میں مسجد الحرام میں توسیع اور سہولتوں کا احاطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے توسیعی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 2500 غیر متحرک اور 3 ہزار متحرک کیمرے ہیں۔ 285 کیمرے رات کی تاریکی میں بھی کام کرتے ہیں-

اسی طرح مسجد الحرام میں نمازیوں کی گنتی کرنے، حرم شریف کے اندر اور باہر اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لیے 950 کیمرے نصب یہ ’کراؤڈڈ مینجمنٹ سسٹم‘ کا حصہ ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مسجد الحرام میں ’ایکسس کنٹرول سسٹم‘ بھی لگایا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی رومز، الیکٹرانک رومز اور مکینیکل سازوسامان کے رومز میں متعلقہ افراد ہی آ جا سکیں۔

’سیکیورٹی انٹرکام سسٹم مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر لگایا گیا ہےجب کہ مسجد الحرام میں آتشزدگی کے ممکنہ واقعات کو قابو کرنے کے لیے ’فائرالارم سسٹم‘ لگایا گیا ہے۔ اس کی بدولت آگ کی شروعات ہوتے ہی فائر بریگیڈ یونٹس حرکت میں آجاتے ہیں۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے آگ بجھانے کے لیے 2500 سے زیادہ واٹر پائپ سے لیس ڈبے نصب کرائے ہیں۔علاوہ ازیں آگ بجھانے کے لیے ’واٹر مسٹ سسٹم‘ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

مسجد الحرام میں چوبیس گھنٹے روشنی کا انتظام رکھنے کے لیے یو پی ایس کا بندوبست کیا گیا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جنریٹرز کا بھی انتطام موجود ہے۔

اسی طرح حرم مکی میں روشنی کا غیرمعمولی انتظام ہے۔ 1020 فانوس لگائے گئے ہیں۔ بڑے فانوس کا وزن 25 ٹن اور چھوٹے کا سات ٹن ہے۔ باقی فانوسوں کا وزن 200 کلو گرام سے لے کر 1300 کلو تک ہے- دیواری بلب 3600 اور دیگر 1144 ہیں۔

مسجد الحرام میں 140 لفٹیں نصب ہیں، جن میں سے بعض سامان کے لیے مخصوص ہیں
مسجد الحرام کے توسیع والے حصے کے بڑے گنبد کا عرض 36.5 میٹر ہے۔ اونچائی 21 میٹر ہے، سطح ارض سے اونچائی 80 میٹر تک ہے۔ متحرک گنبدوں کی تعداد بارہ ہے۔ نصب شدہ گنبد بارہ ہیں۔

عمارت میں 2 ہیلی پیڈ 65 میٹر کی اونچائی پر ہیں۔ یہ ہنگامی حالت میں استعمال کیے جاتے ہیں مسجد الحرام میں 8 بڑے سائبانوں کا منصوبہ ہے۔ ان کی اونچائی 30 میٹراور قطر 53 ہے۔ 120 چھوٹے سائبان منصوبے کا حصہ ہیں ۔ان میں سے ہر ایک کی اونچائی 21 میٹر اور قطر 17سے 25 میٹر تک ہے۔

زائرین کے لیےمسجد الحرام میں رہنما بورڈ
جبل کعبہ میں ٹرانسپورٹ سٹیشن پر 476 گاڑیوں اور 13 بسوں کی گنجائش ہے۔ کدی سٹیشن میں 473 گاڑیوں اور 30 بسوں کی گنجائش ہے۔ المروہ سٹیشن میں 30 بسوں کی جگہ ہے۔

القشاشیۃ انڈر پاس (دائیں) کی لمبائی 490 میٹر ہے۔ بائیں انڈر پاس کی لمبائی 494 میٹر ہے۔الفلق انڈر پاس 120 میٹر لمبا ہے۔ المسجد الحرام کوبری (پل) 111 میٹر لمبی ہے۔ المروۃ سٹیشن کوبری کو سرکلر روڈ سے جوڑنے والا حصہ 28 میٹر لمبا ہے۔

جبل کعبہ کوبری 240 میٹر لمبی ہے۔ ام القری کوبری کی لمبائی 274 میٹر ہے۔ المروی سٹیشن کوبری 435 میٹر لمبی ہے۔ کدی سٹیشن کے عقب کا ڈھلوان 165 میٹر ہے اور المسخوطۃ کوبری 305 میٹر لمبی ہے۔

Comments are closed.