مساجد پر حملے میں4پاکستانی زخمی ، 5لاپتہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

27
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جب کہ 5 تاحال لاپتہ ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری سے ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے کے میں زخمی ہونے والوں میں کراچی کا 27 سالہ نوجوان اریب بھی شامل ہے۔

اریب چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹ ہے اور اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا جب کہ اطلاعات ہیں کہ اسے ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

زخمیوں میں سے ایک محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے جہاں انہیں دو گولیاں لگی ہیں اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

محمد امین ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔

ادھرآسٹریلوی وزیراعظم نے بھی دہشت گرد کے آسٹریلوی شہری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا انتہا پسند اور متشدد دہشت گرد ہے جس نے مسجد پر فائرنگ کر کے کئی معصوم انسانی جانوں کو ختم کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *