مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں پر پابندی برقرار


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی برقرار ہے جب کہ 15مارچ سے پہلے سٹیڈیمز میں 50فیصد تک شائقین بھی نہیں جا سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد واضح طور کہا کہ 15 مارچ تک مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس میں 15مارچ تک کا فیصلہ ہونے کے باوجود یہ تاثر دیا گیا کہ پابندیاں شاید فوری ختم ہو گئی ہیں تاہم ایسا نہیں ہے اور یہ پابندی ابھی15مارچ تک برقرار ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔

یہ واضح کیا گیاہے کہ ایس او پیز کے تحت انڈور شادی تقریبات کی بھی 15 مارچ سے اجازت ہوگی اس کے بعد بھی ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی اور جون کے مہینے میں کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔

یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ 50فیصد شائقین کی اجازت پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت ہوگی،اس سے پہلے مروجہ ایس او پی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

Comments are closed.