لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی.

لاہور قلندرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان سہیل اختر پہلے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر رن آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔جان ڈینلی اگلی گیند پر محمد عامر کی گیند بولڈ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنہیں 33 کے مجموعی اسکور پر وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، وہ 15 رنز بنا سکے۔

اسکے بعد فخر زمان 152 کے مجموعی سکور پر 83 رنز بنا کر کرسٹین کی بال پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،اور بن ڈنک کے درمیان119 رنز کی شراکت ہوئی

اس کے بعد ویزے بیٹنگ کیلئے آئے مشکل وقت میں زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی، ڈنک57 اور ڈیوڈ ویزا 9 بالز پر31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 2021 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شرجیل خان اور محمد نبی کی اچھی بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 186 رنز بنائے.

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد ایک چوکا مار کر اسکور 8 رنز تک پہنچایا لیکن قلندرز کے کپتان نے ایک آسان کیچ گرا دیا، جس سے شرجیل کو موقع مل گیا.

شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شان دار فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی وکٹیں اڑا دیں.

پانچویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا، احمد دانیال نے نئے آنے والے بلے باز کو ایک گیند کا مہمان بنایا اور کولن انگرام کو بولڈ کر دیا.

شرجیل خان نے محمد حفیظ کو چھٹے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی، شرجیل خان نے دباؤ میں نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.

شرجیل کی نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد سمت پٹیل کے اوورمیں محمد نبی نے بلندو بالا دو چھکے لگائے اور ایک چوکا بھی رسید کیا، جس کے نتیجے میں کراچی کنگز کے 100 رنزبھی مکمل ہوئے.

ڈیوڈ ویزے نے قلندرز کو بڑی کامیابی 13 ویں اوور میں دلائی جب شرجیل خان 64 رنز کی اننگز کھیل کر سمت پٹیل کو کیچ دے گئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.

اننگز کے 11 ویں اوور میں کنگز کے بلے بازوں نے سمت پٹیل سے 21 رنز بنائے، محمد نبی نے شرجیل کی کمی ہونے محسوس نہیں ہونے دی اور شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی.

حارث رؤف نے 16 ویں اوور میں محمد نبی کو آوت کیاانھوں نے 35 گیندوں پر 57 رنز بنائے، کرسٹیان 27 رنز بنا کر سمت پٹیل اور شاہین شاہ آفریدی کے گٹھ جوڑ پر رن آوٹ ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم کو صفر پر سمت پٹیل نے پہلے ہی بال پرآؤٹ کر دیا.

شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں وقاص مقصود کو بولڈ کردیا جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے.محمد عامر آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاہین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

کراچی کنگز نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری اوور میں صرف 3 رنز دیے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Comments are closed.