علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکہ میں پاکستان کے سفیر کیلئے نیا نام سامنے آگیا وزیراعظم نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں نیا سفیر مقرر کردیا۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے اعزاز احمد چودھری کی جگہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی گئی تھی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سمری کی منظوری دے دی۔

علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت اور بینکار جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں اور اس وقت وزیراعظم کے معاون خصوصی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ علی جہانگیر نے امریکہ میں کورنل یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ جے ایس بینک اور جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

علی جہانگیر صدیقی کو 2014 میں ورلڈ اکنامک فورم میں بطور ینگ گلوبل لیڈر اعزاز سے نوازا گیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایگریما کی منظوری کے بعد علی جہانگیر صدیقی اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments are closed.