ریاض،ظفراللہ جمالی کو سفارتکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا

ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے سفارتکاروں نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا.

سعودی عرب میں سعودی وزارت خارجہ کے اعلی افسران اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کے سفیروں کی جانب سے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا گیا.

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال کے حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کے اعلی افسران سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی طرف سے تعزیتی کتاب پر تاثرات درج کئے گئے.

چین، نائجیریا، قازقستان، نیپال ،آذربایجان، لبنان، بوسنیا، سیرالیون اور تاجکستان کے سفراکرام نے سفارت خانہ پاکستان پہنچ کر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی اور تعزیتی بک میں کلمات درج کئے.

تعزیتی پیغامات میں سفارتکاروں نے میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار افسوس کیا.

Comments are closed.