راحت فتح علی کی ریاض میں میوزیکل تقریب ، راحیل شریف بھی شریک

ریاض (ابرار تنولی )معروف پاکستانی گلو کارراحت فتح علی کی ریاض سعودی عرب میں میوزیکل تقریب ، سعودی وزارت اطلاعات کے میڈیا ایڈوائزرفہیم الحامد اورسفرا کی بھی شرکت۔

میوزیکل تقریب کا اہتمام سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سنٹر میں کیا گیاہے جو تقریب شروع ہوتے ہی کچھا کھچ بھر چکا تھا۔

تقریب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف ،سعودی وزارت اطلاعات کے میڈیا ایڈوائزرفہیم الحامد، سفرا ، غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں پاکستان کے علاوہ ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی اردو سمجھنے والے افراد شریک ہوئے، راحت فتح علی کے صوفیانہ کلام پر حاضرین جھوم اٹھے۔

تقریب سے قبل مختصر گفتگو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے پہلی بار پاک دھرتی پر صوفیانہ کلام پیش کروں گا لوگ ہی نہیں میں بھی پرجوش ہوں۔

راحت فتح علی خان نے کہا گزشتہ دنوں جب تقریب ملتوی ہوئی تو میں نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ جلد میں دوبارہ آوں گا آج وہ دن آگیاہے ۔

Comments are closed.