تیسرا ونڈ ے !بھارت نے اسٹریلیاکو7وکٹوں سے ہرار دیا

میلبرن(ویب ڈیسک) بھارت نے اسٹریلیاکو تیسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین نے 87 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فتح دلوادی، جادھیو 61 پر ناٹ آوٹ رہے، اسپنر یزویندر چاہل نے 6 وکٹیں لیں۔

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹ سے مات دیکر تین میچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کو بولرز کو پہلے آزمایا۔

میزبان الیون پہلے کھیل کر 48.4 اوورز میں 230 رنز تک محدود ہوگئی، پیٹرہینڈزکومب58، شان مارش39 اور عثمان خواجہ 34 رنز بنانے میں کامیاب رہے، گلین میکسویل نے 16 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

کپتان آرون فنچ 14رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، اوپنر الیکس کیری 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اسپنر یزویندر چاہل نے 42 رنز دیکر6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھونیشور کمار اور محمد شامی نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بھارت نے ہدف 4 بالز قبل 3 وکٹ پر 234رنز بناکر حاصل کرلیا۔اوپنر روہت شرما 9، شیکھردھون23 رنز بناسکے، ون ڈاوٴن کپتان ویرات کوہلی نے 62 گیندوں پر 46 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

دھونی اور جادھیو نے مزید کوئی نقصان کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا، ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 121رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کی۔

Comments are closed.