تحریک لبیک پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اے این پی

0
0 0
Read Time:1 Minute, 23 Second


پشاور( ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحریک انصاف حکومت کے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی طرف سے ٹی ایل پی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے ، ردعمل میں جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا مذہبی، نظریاتی اور انسانی بنیادوں پر خیرمقدم کرتے ہیں۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتہاپسند قوتوں کو ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی،اُن کا کہنا تھا کہ مذہب کو اپنی ضروریات، مقاصد یا اقتدار کے حصول کے لئے استعمال کرنا ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے۔

ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو روز میں پولیس، عوام، نجی و سرکاری املاک کے ساتھ جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے، اگر ایسے معاملات سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹا جاتا تو دنیا میں پاکستان کی بدنامی نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے والوں کے خلاف اسی طرح سنجیدگی سے کارروائیاں ہوتی رہیں تو پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی قانون، آئین اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے، دنیا کو پیغام دینا ہوگا کہ ہم پرامن، انتہاپسندی کے خلاف ایک سیکولر ملک ہیں اس لئے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »