ایران سے امریکی پابندیا ں اٹھانے کے اشارے ملے ہیں، یورپی یونین

0
0 0
Read Time:1 Minute, 9 Second


برسلز: امریکہ کی طرف سے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے اور اس کے سفارتی لوگوں کو سفر کی اجازت دینے کے حوالے سے کچھ اشارے ملے ہیں۔

اس بات کی تصدیق یورپین خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے برسلز میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کی ہے، ان کاکہنا تھا کہ
یورپی یونین، ایران نیوکلیئر ڈیل کو واپس لانے کیلئے سخت جدوجہد کررہا ہے۔

پیٹر اسٹانو نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے اور اس کے سفارتی لوگوں کو سفر کی اجازت دینے کے حوالے سے کچھ اشارے ملے ہیں۔ جس کے بعد ایسی صورتحال بن رہی ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن( JCPOA) یا ایران نیوکلیئر ڈیل میں شامل ممالک کا امریکہ سمیت ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ان کوششوں کا مقصدیہ ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو واپس بحال کیا جا سکے،ترجمان نے کہا کہ اس وقت اس ڈیل کے تمام شرکاء کے ساتھ اہم ترین اور سخت گفتگو جاری ہے۔

اس سے قبل ایران کی طرف سے بھی یورپی یونین کیلئے یہ مطالبہ سامنے آیا تھا کہ یورپی یونین جوہری معاہدے میں امریکہ و ایران کی واپسی کیلئے کردار ادا کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »