استعفی’ نہیں دیا، نعیم الحق کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، فوادچوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں وزیر اعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔

انھوں نے کہااپنی وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے وزیراعظم سے کل ملاقات ہوگی ان کاجوحکم ہوگا وہی کروں گا۔

جب ان سے پو چھا گیا کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ہے اس پر وزیراطلاعات نے کہا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔

ابھی تک میں نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا کل سے میرا رابطہ نہیں ہو سکا بھائی کی شادی میں مصروف ہوں مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔۔۔۔

Comments are closed.