ارطغرل غازی، کی ،علینا، کی عاطف اسلم کا گانا گانے کی ویڈیو

فوٹو :فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ گورنر کی بیٹی علینہ جو کہ بعد میں بنگسی کی بیوی بنی یعنی اداکارہ برچن عبداللہ کی عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پربرچن عبداللہ کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

برچن عبداللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اگرچہ یہ ویڈیو بہت مختصر سی ہے پھر بھی لوگ ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

یہ گانا 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم’’سوئٹی ویڈزاین آر آئے‘‘ کے لیے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم میں ہیمانش کوہلی اور زویا افروز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

ترک ڈرامہ ’’دیریلش ارطغرل‘‘ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے پاکستان میں دھوم مچادی تھی اور یہ یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا ہے۔

پاکستان میں اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا اور ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ملک میں بے حد پزیرائی ملی جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن اوراسریٰ بلگیج جنہوں نے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

Comments are closed.