ارطغرل غازی،کی ہیروئن حلیمہ سلطان،تعلیم یافتہ ، ایوارڈزیافتہ ، طلاق یافتہ


فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ترک ڈرامہ ، ارطغرل غازی ، کے سب ہی کردار لا جواب ہیں لیکن پاکستان میں لوگ ارترل اور حلیمہ سلطان کے کردار وں سے بہت متاثر ہوئے ہیں ، خاص کر حلیمہ کاکردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

اس ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا اصل نام ، اسرا بلجک ہے جو کہ ترک اداکاروں می ممتا ز مقام رکھتی ہیں،ایسرا نے ترکی کے سرکاری ٹی وی ، ٹی آر ٹی کے ڈرامے ارطغرل غازی میں2014سے 2018تک کام کیا۔

27سالہ اسرا بلجک 14اکتوبر 1992 نقرہ میں پیدا ہوئیں،ترکی کی ، بلقنت بین الاقوامی یونیورسٹی سے ،بین الا اقوامی تعلقات، کی ڈگری حاصل کی ، ایسرا کے تعلیمی کیئریر بھی ساتھ ساتھ جاری ہے اور اب وہ استنبول سحرکیونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ، ساتھ ساتھ وہ ترکی میں ان دنوں صنفی جرم والے ایک ڈرامے ، رامو میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B5VkhGInS0Y/?utm_source=ig_web_copy_link

اسرا بلجک نے 2019میں ایک فلم ، آدانش قدسال قادغا ، میں بھی کام کیا جو بہت مقبول ہوئی، چونکہ ارطغرل غازی کے کئی زبانوں میں ڈبنگ ہو کر تقریباً دنیا بھر میں چل رہا ہے اس لئے ان کی عالمی وجہ شہرت کردار حلیمہ سلطان ہی بنا ہے۔

ترکش اداکارہ کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں جن میں انا طولیہ ٹی وی ایوارڈ،سوسائل فرکندالک اودلری، سادری الیسک تھیٹر اینڈ سینما ایوارڈ، انا دولومیڈیااولری اورترکیہ گیند لک اودولری ایوارڈز شامل ہیں۔

View this post on Instagram

❤️❤️❤️

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

اسرا بلجک اور ترکی کے پروفیشنل فٹ بالر ،گوکخان تورہ میں2014میں دوستی ہوئی جو آگے چل کر21اکتوبر 2017کو شادی کے بندھن تک پہنچ گئی اور دونوں ایک ہو گئے، لیکن یہ شادی دو سال بھی نہ چل سکی اور17جون 2019کو ، ایسرا بلجک کو طلاق ہو گئی اور معاشقے سے شروع ہونے والی کہانی کااختتام ہو گیا۔

https://www.instagram.com/p/B_NrXXaDled/?utm_source=ig_web_copy_link

ترکش کی پرکشش اداکارہ کو اس وقت بھی بہت شہرت ملی اور لوگوں نے اس کی سوچ کی تعریف کی تھی جب ، ایسرا بلجک نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرف سے جنگ کی حمایت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہو، آپ کے منہ سے جنگ کی حمایت اچھی نہیں لگتی ، جنگ مسلے کا حل نہیں ہوتی۔

یاد رہے پاکستان میں ترکی کا ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر نشر ہو رہے اور ہر روز اس کی ایک قسط نشر ہو تی ہے، پاکستان کے پی ٹی وی او ر ترکی کے سرکاری میڈیا ادارے ٹی آر ٹی کے اشتراک سے ، ارطغرل غازی کی اردو میں ڈبنگ کی گئی ہے اور اب لاکھوں لوگ اس کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو، انھوں نے نوجوانوں کو بھی یہ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/BE_l4JqTbtR/?utm_source=ig_web_copy_link

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے،سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں بھی روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

Comments are closed.