ہزارہ موٹروےمانسہرہ تک ٹریفک کے لیے کب کھلے گی؟


مانسہرہ( قمرالزمان تنولی) ہزارہ موٹروے کھلنے کا انتظار طویل ہوتا جا رہا اور ہزارےوال اور گلگت بلتستان کے لوگ جلد موٹروے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ مقصود تک افتتاح کرتے وقت ایک ماہ بعد حویلیاں تک دس کلو میٹر مکمل ہونے کی نوید سناہی تھی مگر 13ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک وہ بھی ٹریفک کے لیے نہیں کھل سکی۔

مانسہرہ تک اگست کے آخر میں موٹروے مکمل ہونے کا بتایا گیا تھا تاہم این ایچ اے حکام کے مطابق ابھی اس تاریخ کو بھی حتمی نہیں کہا جا سکتا۔

ہزارہ موٹروے پر ٹنل اور انٹر چینجز کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، تاہم تحریک انصاف حکومت اور بالخصوص ہزارہ کے ارکان اسمبلی کی عدم دلچسبی کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

یاد رہےاین ایچ اے کے حکام اور چینی انجینئرز نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو چند ماہ قبل ٹنل منصوبہ جولائی دوہزار اْنیس تک مکمل کر نے کی یقین دہانی کراہی تھی۔

Comments are closed.