اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک، جنازہ والد شریک تھے، لاش نہ لینے کی خبریں بغیر تصدیق پھیلائی گئیں

52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور : کراچی میں انتقال کرنے والی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک، جنازہ والد شریک تھے، لاش نہ لینے کی خبریں بغیر تصدیق پھیلائی گئیں، لاش بھائی اور بہنوئی نے وصول کی اور لاہور میں تدفین کی گئی.

ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کرنے کی اجازت دی، اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی.

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے پنڈی راجپوتاں قبرستان میں کی گئی۔ لاش8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی.

وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں، بھائی نوید اصغر کے مطابق حمیرا کو مالی طور پر کوئی پریشانی نہیں تھی.

حمیرا اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی تھی، ان کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی تھی، اداکارہ کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے گئے تھے.

لاش کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج پر تھی، لاش میں کیڑے بھی پڑ چکے تھے۔

گزشتہ روز حمیرا صغر کے بھائی نوید اصغر اور دیگر رشتے دار کراچی میں سماجی ادارے کے سرد خانے سے ان کی میت وصول کر کے گزشتہ روز ہی لاہور لے گئے تھے۔

Comments are closed.