گیلانی تحریک عدم اعتماد سے سنجرانی کو ہٹا کر اپنا حق لیں، شاہد خاقان

0
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میں تو یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ مانتا ہوں مگرخود یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف بننے کیلئے صادق سنجرانی سے ہار مان لی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن یوسف رضا گیلانی سے چوری کیا گیا، میں آج بھی انہیں چیئرمین سینیٹ مانتا ہوں کیونکہ میں ان کا ووٹر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب خود یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی لے کر صادق سنجرانی کے مقابل ہار مان لی ہے، اس معاملے میں، میں کیا کرسکتا ہوں؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہیں کہا، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ لے کر پی ڈی ایم کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم نے کیا تھا ساتھ ہی انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

ایک طرف یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین ماننے کا دعویٰ کرنے والے شاہد خاقان عباسی نے دوسری طرف صادق سنجرانی کو چیئرمین تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اپنا حق حاصل کرلیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور این اے پی کو شوکاز نوٹس پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی منظوری سے بھجوائے گئے، جس میں اُن سے وضاحت مانگی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »