کورونا ،اسلام آباد، آزاد کشمیر اور کراچی میں اسمارت لاک ڈاون

فوٹو:فائل

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر بیان میں اسمارت لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر
ایسا کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر لوگوں کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج میں مثبت ٹیسٹ 2 فیصد سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے2 فیصد سے زیادہ آرہے ہیں ۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کورونا وائرس روکنے کیلئے حکومتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقدامات کرسکتی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

واضح رہے اگرچہ کورونا سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں اموا ت کی شرح کم ہے لیکن پھر بھی کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Translate »