کشمیر پاکستان کاحصہ ہے، ترک اداکار جلال آل

0
0 0
Read Time:1 Minute, 25 Second

فوٹو: فائل

لاہور(ویب ڈیسک) ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈرکا کردار ادا کرنے والے اداکار عبدالرحمان (جلال آل) نے ایک مسلمان کمانڈر کی طرح کہاہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔

سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور اسلام آباد میں قدم رکھتے ہی انھوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

جلال آل نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری سٹوری میں مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی تھی۔ جلال آل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ السلام و علیکم پاکستان، اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے۔

اداکار نے اپنی سٹوری میں ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آج ایک مرتبہ پھر عبدالرحمان (جلال آل )نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ جمعہ مبارک، زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سرخ ہلالی پرچم کی کمی پوری کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھایی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، اسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھاییوں کو سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے انسٹا گرام پر مزید لکھا کہ دل دل پاکستان، جان جان پاکستان، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ زندہ بادہ، انشاء اللہ، الحمد للہ۔

جلال آل نے اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پوری امت مسلمہ کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »