کراچی،برطانیہ سےآئے 3 افراد میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص

کراچی: برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کی ممکنہ طور پر سندھ میں بھی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والے 12 مسافروں کے 12 سیپملز وصول کرلیے ہیں جن میں سے 6 سیمپلز میں کورونا مثبت آیا ہے.

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کچھ کورونا کیسز مثبت آنے کے ساتھ ساتھ 3 افراد میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی نئی قسم کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ جینوٹائپنگ کی پہلے مرحلے میں یہ وائرس برطانیہ کے نئے کورونا وائرس سے مماثلت رکھتا ہے ، ان سیمپلز کو ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے سے گزارا جائے گا.

برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں ودیگر کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے جب کہ متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے.

محکمہ سندھ نے مزید کہا کہ 3 مسافروں میں برطانیہ کے نئے وائرس کی تشخیص 95 فیصد ہوئی ہے تاہم ان کو مزید تسلی کیلئے ایک بار پھر ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔

سرکاری طور پر جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.

اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار 992 افراد اس جان لیوا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.