ڈاکٹر عامرلیاقت کی تیسری شادی پر وضاحت کی ویڈیو

فوٹو: فائل


کراچی: معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کی وضاحت کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا لیکن مبہم سی اور گول مول سی وضاحت کرکے معاملہ اشعار میں گم کردیا۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں چل رہی ہیں جس میں ایک خاتون ہانیہ خان جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں۔

اپنے دعوئے کی سچائی میں اس خاتون نے عامر لیاقت کے ساتھ چند تصاویر، واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ساتھ ساتھ اس اس مبینہ تیسری بیوی ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ پر الزام لگایا ہے کہ طوبیٰ نے ان پر کالا جادو کروایاہے اور وہ مجھ کو عامرلیاقت حسین سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے وضاحتی بیان میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں۔

لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے، اس وضاحت میں عامر لیاقت حسین نے اس لڑکی کی طرف سے شیئرکی گئی تصاویر اور وٹس اپ چیٹ یا ریکارڈنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

ڈاکٹر عامرلیا قت نے پہلی شادی بشریٰ بی بی سے کی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں جب کہ سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر دوسری شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

اب تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں دیکھتے ہیں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین اپنی وضاحت پر قائم رہتے ہیں یا اگر مگر سے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔

Comments are closed.