پنجاب میں میٹر ک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

APP41-20 HYDERABAD: March 20 – Students busy in solving the question paper during Annual Examination of SSC Part I (Class IX) at Himayat-ul-Islam Girls High School. APP photo by Farhan Khan


فوٹو:فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا کورونا کے باعث امتحانات میں تعطل آگیا تھا۔

صوبے بھرکے آٹھ تعلیمی بورڈ ز کے لئے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے امتحانات ری شیڈول کئے گئے ہیں ، اس حوالے سے تمام بورڈز کو خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچوں کا سینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔

صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیدول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں تاہم 4 جون تک کررونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی تک ہوں گے،نئے شیڈول کے مطابق نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونا ہے۔

Comments are closed.