پروفیسر حافظ سعید کو ایک اور مقدمہ میں 15 سال قید

لاہور: کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دی گئیں ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام ، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال قید کی سزائیں سنائیں.

پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Comments are closed.