پاک چائنا دوستی کا عملی مظاہرہ

مدیحہ ملک

کورونا وائرس سے جہاں ایک طرف ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب چین پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ ممالک کی بھر پور مدد کررہا ہے، چینی حکومت کی طرح چین کے ادارے، تنظیمیں اور مختلف گروپس بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہیں.

اسی کار خیر کی ایک عملی جھلک جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دیکھی گئی جب لی آو یوان ڈیری گروپ اور چائینیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نےراولپنڈی اسلام آباد کےچاراسپتالوں کو 80 ہزار ماسک فراہم کئے.

اسلام آباد میں پولی کلینک اور پمز اسپتال میں جبکہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال اور ڈی ایچ کیو اسپتال کو 20، بیس ہزار  ماسک فراہم کیے گئے ہیں. اس موقع پر منیجر ڈائریکٹرآف لیون ڈیری گروپ مےزی لانگ نےپاک چینی دوستی زندہ بعد کا نعرے لگاتےہوئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اظہار کیا.

اسٹاک ایکسچینج ٹاوراسلام آباد میں خصوصی تقریب کےدوران ماسک تقسیم کیےگئےڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر عمران علی  اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائیسز کےڈائریکٹر ذوالفقارغوری اور دیگراسپتالوں کے نمائندوں نے ماسک وصول کیے.

ماسک وصولی کے موقع پر مذکورہ اسپتالوں کے نمائندوں نے  Liaoyuan ڈیری گروپ اور چائینیزایسوسی ایشن آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان بھی جلد چین کی طرح اس اس مہلک وائرس پر قابو پا لے گا.

تقریب سے خطاب کے دوران منیجر ڈائریکٹرآف Liaoyuan ڈیری گروپ مے زی لانگ نےکہا پاک چینی دوستی زندہ بعد کا نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اظہار کیا انھوں لاکھوں چینیوں اور پاکستانیوں کی طرح پاک چین دوستی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانے پر زور دیا.

یاد رہے دنیا بھر کے 192 ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اب تک 1198 افراد میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

Comments are closed.