کراچی،پاک بحریہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن، راشن بیگز بھی تقسیم کئے

فوٹو : ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاک بحریہ کا کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈریلیف آپریشن جاری ہے، ڈوبے افراد کیلئے سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ راشن بیگز تقسیم کئے گئے.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا کورنگی کاز وے پر ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا ہے.

پاک بحریہ کی ریسکیوٹیموں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور تاحال لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام جاری ہے.

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے یوسف گوٹھ, سرجانی ٹاؤن,ناظم آباد اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ہزاروں افراد کو تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے اور مزید کو فراہمی جاری ہے.

ریلیف اور سرچ آپریشن کے دوران ہی پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں محصور سینکڑوں افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی ہے یہ لوگ بیمار پڑ گئے تھے اور کچھ سیلاب کے باعث زخمی ہوئے ہیں.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے دوران اقدامات کی بہتری کے لئے مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا گیاتاکہ متاثرین تک بروقت پہنچا جا سکے.

میر پور بٹھورو میں سیم نالے کا شگاف پُر کرنے کے لئے پاک بحریہ کی ٹیمیں اور ضروری سامان روانہ کر دیا گیا اسی طرح سجاول کے سینکڑوں بارش متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے گئے.

Comments are closed.