پاکستان ڈے پریڈ ، پاک فضائیہ اور ترکی کے طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پریڈ جاری ہےایف سیون تھنڈر اور ترکی کے طیاروں نے بھی کرتب دکھائے۔

شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری مسلح افواج کی پریڈ میں تمام صوبوں کی ثقافت جھلک رہی ہے جب کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی پریڈ میں شریک ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں موجود ہیں.

پریڈ کے مہمان خصوصی صدرمملکت عارف علوی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب پریڈ میں شریک نہیں ہو سکے۔

غیر ملکی سفیروں اور دیگر سول و اعلیٰ عسکری حکام بھی پریڈ میں شریک ہیں جب ترکی کے طیارے نے کرتب دکھائے تو ترک کمنٹیٹر نے اردو میں کمنٹری کرکے دل جیت لئے۔

اس سے قبل صدر مملکتِ عارف علوی کو صدارتی پروٹوکول میں پریڈگل میں لایا گیا جس کے بعد قومی ترانا بجایا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔

مسلح افواج کی سلامی کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی سربراہی میں فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے، ہماری دلیر اور بہادر افواج ہماری خداری اور غیرت کی عکاس ہیں، پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا.

افواج پاکستان نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی، دشمن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کرتے رہیں گے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے.

5 اگست کا اقدام یو این قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے، اپنی آزادی کاہرقیمت پر دفاع کریں گے۔

کورونا وباء کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وبا کا سامنا ہے، ہم نے کم وسائل کے باوجود کورونا وبا کا سامنا کیا،

اسلام آباد میں اس موقع پر آج مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے خراب موسم کی بنا پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے 25 مارچ کو پریڈ رکھی گئی۔

Comments are closed.