ٹی وی اور اسٹیج کی اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

فائل فوٹو

لاہور(ویب ڈیسک) ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

مدیحہ گوہر گزشتہ 3 برس سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی نماز جنازہ کل شام ان کی رہائش گاہ 24 سرور روڈ کینٹ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مدیحہ گوہر 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے علم فنون اور انگریزی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر لندن یونیورسٹی سے تھیٹر سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔

مدیحہ گوہر1983 میں پاکستان واپسی کے بعد انہوں نے اپنے خاوند ڈرامہ نویس اور ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم کے ساتھ لاہور میں ’اجوکا‘ تھیٹر کی بنیاد رکھی، جہاں انہوں نے خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد اسٹیج ڈراموں کے اسکرپٹ بھی لکھے۔

مدیحہ نے پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال سری لنکا اور برطانیہ کے بھی کئی تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مدیحہ گوہر کو2006 میں انہیں نیدرلینڈ میں ‘پرنس کلوڈ ایوارڈ’ سے نوازا گیا اور 2007 میں انھیں ‘انٹرنیشنل تھیٹر پاستا ایوارڈ بھی دیاگیا۔

2007 میں ان کے تحریر اور ڈائریکٹ کردہ تھیٹر ڈرامے ’برقع وگینزا‘ نے مقبولیت حاصل کی، جس کے ذریعے دکھایا گیا کہ لوگوں کے چہرے وہ نہیں ہوتے جیسے وہ نظر آتے ہیں۔

بعدازاں اس اسٹیج ڈرامے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Comments are closed.