وزیراعظم عمران ملائیشیا پہنچ گئے، ملائشین وزیر دفاع نےاستقبال کیا

111
0 0
Read Time:1 Minute, 59 Second

فوٹو : سکرین گریب

کوالالمپور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو اور اعلیٰ حکام نےاستقبال کیا۔

اس موقع پر ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ان کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے ،تقریب کاا ہتمام ملائیشیا کے سٹرٹیجک اور بین الاقوامی علوم کے ادارے نے کر رکھا ہے۔

عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بھی اجاگر کریں گے اور بھارت کے جارحانہ رویے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیں گے.

ترجمان کے مطابق وزرا اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد ملا قات اور دستاویزات پر دستخطوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس دوران پاکستان اورملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (آئی ایس آئی ایس) کے زیر اہتمام تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے تناظر میں مشترکہ عزم کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2018 میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا ملائیشیا کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم 20 اور21 نومبر 2018 کو ملائیشیا کا دورہ کرچکے ہیں۔

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی 21 مارچ سے 23 مارچ 2019 تک پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔

دونوں وزرائے اعظم نے ستمبر 2019 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی ملاقات کی تھی.

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا پاکستان اور ملائیشیا عقیدے اور ثقافت کے اعتبار سے قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور اس میں باہمی اعتماد اور مفاہمت کے خواہش مند ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »