وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والوں میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے پورے ملک میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوئی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا۔

Comments are closed.