میرا بیٹا رمیض سے زیادہ کرکٹ کا شعور رکھتا ہے،محمد حفیظ

فوٹو: فائل


اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے بطور کرکٹر رمیض راجہ کی خدمات کو معترف ہوں لیکن میرے 12سالہ بیٹے کو رمیض راجہ سے زیادہ بہتر کرکٹ کی سوجھ بوجھ ہے۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل کو کامیاب کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں کیوں کہ انہیں مرچ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اپنے کیریئر کے بارے میں وہ خود فیصلہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر انہیں لگا کہ ان کی فارم اور فٹنس اچھی نہیں رہی تو کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں گے اور اگر ان سے نوجوان کرکٹر نظر آیا تب بھی کرکٹ چھوڑ دیں گے۔

اس حوالے سے، اردو ویب کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرا 12 سالہ بیٹا سابق کپتان رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کے بارے میں شعور رکھتا ہے۔

رمیض راجہ کی جانب سے انہیں اور شعیب ملک کو کئی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرایک کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں بھی اس آزادی کا حامی ہوں ، رمیز راجہ نے بطور کرکٹر پاکستان کی جتنی خدمت کی وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کرکٹ کے بارے میں شعور کی بات کی جائے تو ان کا 12 سالہ بیٹا قومی ٹیم کے سابق کپتان سے زیادہ بہتر ہے۔

سابق کپتان کرکٹ ٹیم نے اپنے بیٹے کی کرکٹ سے متعلق سوجھ بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا آپ کو اس سے بات کرکے ہی اندازہ ہوجائے گا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھاکہ ابھی تک ان کا پلان یہ ہے کہ اگلے سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ خود کو قومی ٹیم کا مفید رکن ثابت کرتے رہیں۔

Comments are closed.