مغربی ممالک کے انتہاپسند مسلمانوں سے معافی مانگیں، عمران خان


اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی۔

عمران خان نے کہا دنیا میں بسنے والے انتہاپسند جو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے1.3 ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بننے والوں کیلئے بھی پیغام دیا۔

انھوں نے کہا ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺسے سب سے زیادہ محبت اور ان کی عزت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم اس قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم نے کہا مغرب میں بسنے والے انتہا پسند سیاستدان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ وہ 1.3 ارب مسلمانوں سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی نہیں مانگتے۔

ہم ایسے انتہاپسندوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا میں مغربی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں۔

مغربی ممالک اسی معیار پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔

Comments are closed.