مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کی فضاء میں اڑتے ویڈیووائرل


اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان نے پیراگلائیڈنگ کے دوران فضاء میں اڑتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈ یا پر ڈال دی۔

عظمیٰ خان مالم جبہ میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے خاصی لطف اندوز ہو رہی ہیں جب کہ اس دوران جب وہ فضاء میں ہیں نیچے مالم جبہ کے مناظر بھی نظر آتے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کررہے ہیں کیونکہ اس سے واضح ہورہاہے کہ مصباح کی اہلیہ بھی سپورٹس وویمن ہیں۔

عظمیٰ خان کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ وہ سیاحت کی شوقین ہیں اور بچوں کے ساتھ ملک کے سیاحتی مقامات پر جاتی رہتی ہیں اور اب جب کہ مصباح الحق جنوبی افریقہ میں ہیں تو وہ سوات میں لطف اندوز ہورہی ہیں۔

عظمیٰ خان بیرونی دوروں میں مصباح الحق کے ساتھ ہی ہوتی ہیں لیکن اس با ر کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وہ جنوبی افریقہ تو نہیں گئی ہیں تاہم شوق پورا کرنے کیلئے سیاحتی مقام کا رخ کیا۔

Comments are closed.