مشرف واپس نہ آئے تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کر سکتے ہیں، وزیر داخلہ

382
0 0
Read Time:1 Minute, 32 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک )لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عدلیہ کے سامنے حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرسکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ چند حلقے الیکشن سے پہلے ملک میں ایک فضا بناتے ہیں تاکہ ملک کے جمہوری نظام پر سوال اٹھائے جائیں، 2013 میں بھی الیکشن سے پہلے احتساب اور پھر انتخاب جیسے نعرے آئے اور آج بھی اسی طرح کی چیزیں نظر آرہی ہیں، کسی طرح سے الیکشن اور جمہوریت کے عمل کو سبوتاژ کیا جاسکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خائف قوتیں چوردروازے سے (ن) لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہیں، کسی سیاسی جماعت یا قیادت کو الیکشن سے قبل انتخابی عمل سے الگ کیا جائے تو یہ درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ٹرائل میں جس طرح کے گواہ پیش ہوئے اس سے ثابت ہوگیا کہ کیاکھیل کھیلا جارہا ہے، پورے عمل سے انتقام کی بو آرہی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری پر خصوصی عدالت کے حکم سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف صحت مند ہیں انھیں خود کو عدلیہ کے سامنے پیش کرنا چاہیے، مشرف حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،انہیں کوئی اوراستحقاق نہیں مانگنا چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish