متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے 400 پاکستانی رہا کر دیئے گئے

53
0 0
Read Time:53 Second

ویب ڈیسک

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس وبا  کے پیش نظر اپنی جیلوں سے 400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو  عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔

جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

ان قیدیوں کی رہائی میں پاکستان کی کوششیں شامل ہیں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر  پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت پاکستان کی کی سفارتی کوششوں سے سعودی عرب سے بھی سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا تاہم متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس خطرات کو بھی پیش نظر رکھا ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish