لورہ لاہی، 3دہشتگرد ہلاک، 9افراد جاں بحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورہ لائی کو کلیئر کردیا ،تینوں دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت نو ا فراد جاں بحق، اکیس زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آج بعد دوپہر تین خود کش بمباروں نے ڈی آئی جی آفس کمپاونڈ لورائی لائی میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے ایک دہشتگردپر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسی وقت فائرنگ کردی۔

جس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب کہ دو دہشتگرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک سائیڈ روم میں گھس گئے،اس وقت بلوچستان پولیس کیلئے800امیدوار کمپاونڈ میں موجود تھے۔

،سکیورٹی فورسز نے کمپاونڈ میں موجود 800امیدواروں کو با حفاظت نکالا لیا،فائرنگ سے 3پولیس اہلکار،5سول ملازمین اور ایک امیدوار شہید ہو گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21افراد زخمی ہوئے ،12پولیس اہلکار اور9امیدوار شامل ہیں۔

،اس دوران ایف سی بلوچستان اورفوجی دستوں کو طلب کیاگیاجھنوں نے800امیدواروں کو با حفاظت نکالا گیا،آپریشن کے دوران ہی باقی 2دہشتگرد بھی مارے گئے اورڈی آئی جی آفس کلیئر کردیاگیا،زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹرز کے زریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

Comments are closed.