لاہور،مریم نواز اور کیپٹن صفد ر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

0
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

ویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن(ر)محمد صفدر سمیت مسلم لیگ(ن)کے راہنماوں کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ مقدمہ لاہورکے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا ہے جس میں ٹریفک میں خلل ڈالنے اورلاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کے شامل ہیں۔ایف آئی آر میں نون لیگی راہنماوں پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی ہے.

پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے میں تھانہ شاہدرہ لاہور میں نون لیگی راہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجس میں پنجاب لاوڈ سپیکر ایکٹ اور کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ میں جلسے کے لیے جاتے ہوئے نون لیگی راہنماوں اور کارکنوں نے شاہدرہ چوک لاہور پر بلااجازت ٹریفک بلاک کی جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہوئی اور ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا پھیلاوبڑھانے کی کوشش کی.

مقدمہ 2 ہزار سے 22 سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جبکہ نامزد افراد میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک، بلال یاسین ، سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر نمایاں ہیں۔

. پولیس کی مدعیت میں درج کیس کے مطابق ملزمان نے ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آکر خطاب کیا جس کے دوران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی کی گئی.

یادرہے اسی شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر راہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا جس سے بعد ازاں نواز شریف کے علاوہ باقی نام ختم کردیئے گے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »