فائنل کیلئے موسیقی کی بھی تیاریاں مکمل ، جوش خروش میچ سے پہلے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں میں جہاں آج شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہوں گے وہاں ان کیلئے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیاہے ۔

میچ سے پہلے اختتامی تقریب کے فنکار لائن اپ ہوگئے، نیشنل سٹیڈیم میں فائنل کے دھوم دھڑکے کی خوب ریہرسل ہوئی تاکہ شام کے میلے میں پرفارمنس بہتر بنائی جا سکے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا ہنگامہ اپنے جوبن پر ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں چھے بجے تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، فرحان سعید کے ساتھ عائمہ بیگ بھی پرفارم کریں گی۔

Comments are closed.