صبا قمر نمبر ون، مہوش حیات اور ماہرہ خان کو ادکاری نہیں آتی ، نادیہ خان

کراچی (ویب ڈیسک )ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری آتی ہے نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان سے متعلق اداکار فردوس جمال کی تنقید کے بعد اب اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا بیان بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے ،نادیہ خان نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری آتی ہے نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔

اس حوالے سے سماءکی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان و اداکار احسن خان نے ان سے کہا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات ان تینوں کو اداکاری کے حوالے سے کون نمبر ون ہے۔

نادیہ نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کو، جب کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کو عام سی ماڈل کہتے ہوئے ہیروئن کے بجائے ماں کا کردارادا کرنے کا مشورہ دینے والے فردوس جمال کو شوبز حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان فیصل قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک عام سی ماڈل ہیں، ان کی عمرایسی نہیں کہ وہ ہیروئن کا کردارادا کریں۔

فردوس جمال کے اس متنازع بیان پر شوبز حلقوں نے بھرپور آواز اٹھائی بعد ازاں ماہرہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا۔

انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں ماہرہ نے اس اندازفکرکوعورت کو ڈراو¿نی سوچ سمجھنے والا مائنڈ سیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے عورت خوبصورت اور بااختیار ہے۔


Comments are closed.