سنجرانی چیئرمین سینیٹ ،مرزا آفریدی ڈپٹی منتخب، گیلانی کو شکست

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سینیٹ میں حکومت کے چیئرمین صادق سنجرابی اور و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی منتخب ہو گئے ، پی ڈی ایم کے دونوں عہدوں پر شکست کامنہ دیکھتا پڑ گیا۔

حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی 48ووٹ لے کر چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے. یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے.

چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے کل 98 سینیٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی کے مشتاق احمد ہاوس میں موجود رہے لیکن کسی کو ووٹ نہیں دیا.

سینیٹ میں چئیرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جس کے بعد سنجرانی کے حامیوں نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا.

چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کی کارروائی آگے بڑھائی گئی اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابی عمل مکمل کیاگیا۔

ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کی جانب عبدالغفور حیدری کے درمیان مقابلہ تھا جس میں حکومتی امیدوار مراز آفریدی کی جیت ہوئی ، عبدالغفور حیدری 44ووٹ لے سکے۔

حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 اور عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے، ڈپٹی چیئرمین کے لئے ہونے والی پولنگ نتائج کے مطابق تمام ووٹ درست ڈالے گئے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

قبل ازیں پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں .

ان میں خانے کی جگہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگی ہوئی ہے، جبکہ ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا گیا جس کے باعث اسے مسترد کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر 8 ووٹ مسترد ہوئے۔

سینیٹر صادق سنجرانی نے دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد نشست سنبھالتے ہوئے انہیں ووٹ دینے والے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ایوان کا اور پی ٹی آئی کی قیادت اور خاص طور پر پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور اپنی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان کے بھی شکر گزار ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ انہوں نے جس طرح 3 سال سے ایوان کو چلایا ہے وہ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Comments are closed.