شہباز شریف اور مر یم نواز کی ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات

31
0 0
Read Time:1 Minute, 9 Second

لاہور (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس مو قع پرشہباز شریف نے کہا اللہ تعالی جلد بڑے بھائی کو صحت عطا فرمائیں گے، ہسپتال آیا ہوں ملکر بات کروں گا، پہلے ہی کہا تھا کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔

مریم نواز نے کہاظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی، انشااللہ حالات جلد بہتر ہو نگے، نوازشریف ثابت قدم رہے۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے ہمیں حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، ہمارے پاس جو سہولیات ہیں وہ بھرپور طریقے سے دیں گے۔

انہوں نے کہا مریض کی میڈیکل ہسٹری کو کسی سے شئیر کرنا مناسب نہیں، نواز شریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *