سعودیہ میں پاکستان کے سفیر راجہ اعجاز نے چارج سنبھال لیا

الریاض ( ابرار تنولی ) سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز ریاض پہنچ گئے اور بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیا۔

راجہ اعجاز بطور کیرئر ڈپلومیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، سعودی عرب میں تعیناتی سے پہلے وہ نیو یارک میں قونصل جنرل تعینات تھے۔

اس قبل راجہ اعجاز افغانستان، لندن، میکسیکو اور رومانیہ میں سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات رہے ھیں اس کے علاوہ اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل یو این کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔

وہ انڈیا اور جنوب مغربی ایشیا اور پیسفک ریجن کے انچارج رہے ھیں. راجہ اعجاز نے فارن سروس میں بطور ڈپلومیٹ اپنی سروس کا آغاز 1990 میں کیا۔

Comments are closed.