سرفراز کیلئے ورلڈ کپ میں زیرو کارکردگی کے باوجود گرین سگنل

اسلام آباد(زمینی حقائق) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بیٹنگ میں ناکام اور کیچز چھوڑنے والے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کیلئے کراچی کی لابی پھر سرگرم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ہر لحاظ سے فیل سرفراز احمد کو کپتانی برقرار رکھنے کیلئے سپورٹس اینکرز بھی پیش پیش ہیں ، کارکردگی زیرو ہونے کے باوجود بورڈ کی طرف سے کپتان برقرار رکھنے کاعندیہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

سرفراز احمد ورلڈ کرکٹ کپ کے 9میچز میں تقریباً ڈیڑھ سو رنز ہی بنا سکے۔ اسٹریلیا کے خلاف جب حسن علی اور وہاب چھکے لگا رہے تھے کپتان کی ٹک ٹک نے میچ ہروادیا۔

سپورٹس کے ٹاک شو میں شعیب ملک کے دو میچز میں نہ چلنے پر طوفان سر پر اٹھانے والے نام نہاد ماہرین نے سرفراز احمد کے باربار فیلیئر کے باوجود کبھی ان کو ہدف نہیں بنایا۔

پی سی بی کی طرف سے زیرو کارکردگی کے باوجود بھی کپتانی برقرار رکھنے کا عندیہ مل گیاہے، ان کی کارکردگی سے مایوس شائقین کی اکثریت نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ سرفراز کی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی۔

Comments are closed.