سردار غلام عباس کی این ٹی این نمبر پر نا اہلی

824
0 0
Read Time:2 Minute, 10 Second

خالد ملک

چکوال میں  سردار غلام عباس کی صرف این ٹی این  نمبر نہ ھونے سے سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد ایک نیا آ ٸینی پینڈورا باکس کھل گیا ھے کیونکہ اس سے پہلے اعلی عدلیہ کی طرف سے کسی کو بھی ٹیکس نادہندگی یا این ٹی این نمبر نہ ھونے پر ناہل نہیں کیا گیا ۔

پہلے ایسے کٸ کیسز کی مثالیں موجود ھیں جب سپریم کورٹ ایسے کیسز میں آرڈر دے چکی ھے کہ یہ معاملات ایف بی آر کے متعلقہ ھیں آج بھی جب سردار غلا عباس کے وکیل کامران مرتضی نے اپنے دلا۶یل میں یہ کہا کہ سپریم کورٹ کس طرح این ٹی این نمبر نہ ھونے پر کسی کو نااہل کر سکتی ھے نہ اس کی پہلے کوٸ مثال ھے تو چیف جسٹس نے کہا کہ آج سے مثال بنا لیں اب چونکہ سپریم کورٹ کا این ٹی این بارے کلیر۶ فیصلہ آگیا ھے تو اس کے بعد موجودہ ملک بھر سے الیکشن لڑنے والے لوگ جو این ٹی این نمبر ھی نہیں رکھتےان تمام کے سروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنا شروع ھو جا۶ے گی ۔

اب تو ویسے بھی اعتراضات کی مدت ختم ھو چکی ھے لیکن الیکشن جیتنے والے ایسے امیدوار جن کا این ٹی این ( نیشنل ٹیکس نمبر) نہیں ھو گا تو انکے مخالفین الیکشن ٹریبونل میں انکے خلاف کیس کر سکیں گے اور اسکے لیے سردار عباس کیس کا حوالہ انکے لیے مثال ھو گا یعنی اب سردار غلام عباس کا نام سپریم کورٹ کی آنے والی پی ایل ڈی بکس میں درج ھو جا۶ے گا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ھے کہ موجودہ فیصلے کے بعد اب الیکشن کے بعد ٹریبونل میں کیسز کا بوجھ بڑھ جا۶ے گا کیونکہ سابقہ ممبران پالیمنٹ سمیت اب بھی الیکشن لڑنے والی بہت شخصیات این ٹی این نمبر نہی رکھتی ھیں ہمارے تلاگنگ چکوال میں بھی الیکشن لڑنے والی اکثر شخصیات کے پاس این ٹی این نہیں ھو گا ۔

میں نے چند دن پہلے تحریر کیا تھا کچھ قوتیں سردار عباس کو الیکشن سے باہر رکھناچاہتی ھیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ھو گٸ ھیں کیونکہ بظاہر کیس مکمل اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کیس شروع ھوا اور آخر کار این ٹی این پر جا کر ختم ھوا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
2Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »