سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کر لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کرلی، سابق کپتان خوشی سے سرشار نظر آئے۔

وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے‘۔

وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناوٴ گے‘۔

Comments are closed.