رمیض راجہ کا مفت مشورہ، شعیب ملک کے جواب پر غصہ کھا گئے


فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیض راجہ شعیب ملک اور حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے کر شعیب ملک کے مزاق بھرے جواب پر غصہ کھا گئے۔

سابق کپتان اور ٹیسٹ اوپنر رمیض راجہ نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹائر ہوجانا چاہیے، اسی میں پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے، نوجوان کرکٹرز کا ایک پول موجود ہے، ہمیں اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔

شعیب ملک جن کی حس مزاح سے سب واقف ہیں نے جواب میں ٹوئٹر پر لکھا کہ بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں،ہم تینوں کا کیریئر ہی اختتام کے قریب ہے، آئیے مل کر عزت سے ریٹائر ہوں،کیا اس کو 2022میں پلان کریں؟

رمیض راجہ شعیب ملک کے جواب پر غصے میں آگئے اور بولے آپ مجھے کہاں سے ریٹائر ہونے کا کہہ رہے ہیں؟ کیا میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائرمنٹ لے لوں؟

سٹار کمنٹیٹر نے کہامیں ملکی کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتا ہوں کیا اس کو خیر باد کہہ دوں، ملک صاحب میں ان چیزوں پر کبھی ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا،آپ لوگوں کے لیے اگلے سال کمنٹری کی طرف آنا مشکل ہوگا ۔

وہ اس لئے کہ تب آپ میری جتنی عمر کے لگ بھگ ہوچکے ہوں گے، مجھے آپ لوگوں کو استاد بن کر بتانے کی ضرورت نہیں، میں نے تو اپنی کپتانی کے دورمیں کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔

اس دوران رمیض راجہ نے غصے میں آ کر شعیب ملک کے منیجر پر اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جو درست نہ تھا کیونکہ ٹوئٹس موجود تھیں تاہم شعیب ملک نے ویسا ہی دوبارہ جواب دینے سے اجتناب کیا۔

رمیض راجہ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو میں پہلے کہا میں کسی کھلاڑی پر بات نہیں کرتا تاہم بعد میں کہا تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اب عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

ن کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات دی ہیں تاہم اب مجھے لگتا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وہ باعزت ریٹائر ہوجائیں.

Comments are closed.