دوستانہ تعلقات اور امن کیلئے کشمیر کا حل ضروری ہے، عمران کا مودی کو خط

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو جوابی خط لکھ دیا، پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے.

وزیر اعظم نے لکھا ہے پاکستان ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، جنوبی ایشیا میں یوم پاکستان پرمبارکباد دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں.

انھوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے۔ تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کیخلاف بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے 23 مارچ یوم پاکستان کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھجوایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائیں ہیں۔

Comments are closed.