خاتون حامیزہ مختار کے الزامات پر بابراعظم کا موقف

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا خاتون کے ساتھ زیادتی اور مار پیٹ کے الزامات اور مقدمہ پر ردعمل سامنے آگیا ہے.

ورچوئل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ باتیں ہو رہی ہیں کہ میرے سلیکشن کے حوالے سے اختلافات ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ سلیکشن کے حوالے سے بحث ہوتی ہے جو ہونی بھی چاہیئے.

سلیکشن کے پروٹوکولز کا علم ہے لیکن لیکن صحت مندانہ بحث ہونی چاہیے تاہم بند کمرے کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹربتا چکے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کیوں ڈراپ کیا گیا اور کس پلیئر کو سکواڈ میں کیوں شامل کیا گیا.

انھوں نے کہا کہ میرا اس پر تبصرہ کرنا ضروری نہیں، میرا فوکس میدان میں 11 کھلاڑی کھلانے پر ہے۔ مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن پہلے بھی میرا فوکس کھیل پر رہا ہے اور اب بھی ساری توجہ کھیل پر ہے۔

خاتون حامیزہ مختار کے الزامات پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ان کے وکلاء دیکھ رہے ہیں، جلد فیصلہ ہو جائے گا، یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے ان کا بولنا اچھا نہیں ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کی فٹنس پر کام ہو رہا ہے اور وہ خود بھی محنت کررہے ہیں لیکن وہ فوری طور پر شاداب خان تو نہیں بن سکتے.

شرجیل خان ون ڈے اور فور ڈے کھیلتے آرہے ہیںِ، ایسا نہیں کہ ان کی فیلڈنگ اچھی نہیں ہے ، وہ ایک میچ ونر ہیں۔

Comments are closed.