ترکی نے پاکستان پر پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

46
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترک وزیرخارجہ نے بھی پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلی فون پر بات کی، دوطرفہ بات چیت میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

با ت چیت کے دوران ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ترک وزیرخارجہ نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان ترکی میں انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »