بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44کارکن گرفتار

27
0 0
Read Time:1 Minute, 32 Second

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مفتی عبدالروٴف اور حماد اظہار بھی شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات نیشنل ایکشن پلان کے تحت لیے گئے اور حراست میں لیے گئے مفتی عبدالروٴف کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ’مفتی روٴف اور حماد اظہر کے نام بھارتی ڈوزیئر میں شامل تھے‘

سیکریٹری داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ مفتی عبدالروٴف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں اور جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی، اگر کسی تنظیم کے اثاثوں کو تحویل میں لینا پڑا تو لیں گے، تمام تر اطلاعات پر کارروائی کی جائے گی، اس آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر اطلاعات دیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہورہی ہے، ہم کسی دباوٴ میں یہ کارروائی نہیں کررہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *